
کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام ) نیو کراچی میں تولیہ فیکٹری میں آتشزدگی کےباعث بھاری مالیت کاسامان جل کرخاکسترہوگیا۔
فائر بریگیڈ کےعملےنے آگ کوتیسرے درجے کی قراردیکرشہربھر سےفائر ٹینڈر طلب کیے۔
نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے نیوکراچی سیکٹر12ڈی گبول ٹاؤن پلا ٹ نمبر20 پر واقع تین منزلہ گارمنٹ و تولیہ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کےدیگر حصوں کواپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا۔
آگ کی اطلاع فائر بریگیڈ کے عملے کو دی گئی ابتدائی طورپرفائر بریگیڈ کی دوگاڑیاں موقع پرپہنچیں اورآگ بجھانےکاعمل شروع کیا،لیکن آگ نےمزید شدت اختیارکرلی۔
صورتحال پرفائربریگیڈ کےعملے کراچی بھرسےتمام گاڑیاں طلب کرلی اورآگ کوتیسرےدرجےکاقراردے دیا
۔فائربریگیڈ حکام کےمطابق سندھ پلاس گارمنٹ وتولیہ فیکٹری میں فائربریگیڈ کی 14سےگاڑیوں نےآگ بجھانے کےعمل میں حصہ لیااورواٹربوڑحکام کو بھی اس حوالے سےاطلاع دی گئی، جنہوں نے فوری طور پر پانی فراہم کرنے کی ہدایت کیں۔














