الخدمت کے تحت کمیونٹی سروسزکے رضاکاروں کیلئے 2روزہ ورکشاپ کا انعقاد

کراچی  (رنگِ نو ڈاٹ کام ) الخدمت کراچی کے شعبہ کمیونٹی سروسز کے تحت رضاکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کیلئے 2روزہ ورکشاپ منعقد کی گئی.  

ورکشاپ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی، ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین ،ڈائریکٹر میڈیا اینڈ مارکیٹنگ نو ید علی بیگ ،انجینئر صابر احمد ، طارق محفوظ اور فرید احمد نے خطاب کیا۔

اس موقع پرانجم رفعت اللہ ،عبد الواحد شیخ ودیگر موجود تھے۔ورکشاپ سےخطاب کرتے ہوئے قاضی سید صدرالدین نے الخدمت کی سماجی وفلاحی سرگرمیوں پر تفصیلی طور پر روشنی ڈالی اورکہا کہ الخدمت زند گی کے سات شعبہ جات میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہرشعبے میں کام کرنے والے رضاکار اپنے دائرے میں رہ کر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ان کے نزدیک سب سے پہلا مقصد انسانیت کی خدمت ہے ۔ہرشعبے کے افراد کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے الخدمت رضاکاروں کی رہنما ئی کرتی ہے اورورکشاپس کا اہتمام کرتی رہتی ہے۔

نوید علی بیگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی سروس کو لوگوں میں متعارف کرانے کے کچھ اصول ہوتے ہیں اوران اصولوں کو مدنظر رکھ کر ہم لوگوں کی تو جہ اس جانب مرکوز کراسکتے ہیں ۔جب اس سروس کی مارکیٹ بن جاتی ہے تو پھر اس کے معیار کوبھی برقرار رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت کے رضا کارجس سطح پر بھی کام کر رہے ہیں ،انہیں چاہئے کہ وہ الخد مت کے وقار کو بلندکرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت کے رضاکار تمام شعبوں میں پیشہ ورانہ مہارتوں کے ساتھ کام کررہے ہیں جو خوش آئند ہے۔

ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہاکہ الخدمت کے رضاکارالخدمت کے سفیرہیں ۔وہ جہاں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ،اس کا مقصد رضا الٰہی کا حصول اور عوام کی خدمت ہے ۔