تحریک محنت ضلع ملتان کے ارکان کا اجلاس، تنظیمی امور جائزہ لیا گیا

ملتان (رپورٹ:محمد طلحہٰ صدیقی ) تحریک محنت پاکستان ضلع ملتان کے

ارکان کا اجلاس زیر صدارت صدر تحریک محنت فراز احمد سید ہوا،جس میں مرکزی صدر تحریک محنت پاکستان خالد بخاری بھی شریک  تھے۔

درس قرآن مجید کی سعادت نذیراحمد قریشی نے حاصل کی،انہوں نے درس قرآن دیتے ہوئے کہا کہ  اللہ پوری کائنات کامالک ہے اوراسی کی حکومت قائم ہے۔نماز کی پابندی  کریں۔

مرکزی صدر تحریک محنت خالد بخاری نے کہا کہ  تحریک محنت سرکاری ملازمین کی تنظیم ہےاور یہ ملازمین کوفکر آخرت کی دعوت دیتی ہے اور قرآن مجید کے پیغام گھر گھرپہنچاتی ہے۔

ارکان اجلاس میں تنظیمی امور جائزہ لیا گیا۔ ارکان کو اپنی تربیت کرنےاور سورۃ ملک زبانی یاد کرنے کی دعوت دی گئی ۔ اجلاس میں ارکان سے انفرادی رپورٹ وصول کی گئی۔

نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری تحریک محنت راشد حسینی نے سرانجام دئیے۔

اجلاس میں فرازاحمد سید نذیر احمد قریشی محمد سعید مجاہد سید شمیم عمر بلال احمد نذیر احمد خلجی محمد سکندر احمد نواز ملک ڈاکٹر پرویز اقبال عظیم بھٹی اور فراز ندیم ناظم مالیات نے شرکت کی۔