
میرپورخاص (محمد ناصر اقبال)پاکستان میں جنگلات ختم ہوتے جارہے ہیں
پاکستان کے ہر شہر کو ہمیں سرسبز و شاداب بنانا ہے اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشن کلین اینڈ گرین پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے جس کے لئے پاک گرین فاؤنڈیشن گراں قدر خدمات پیش کررہی ہے
سابق ایم این اے سابق سینیٹر فضہ جونیجو نے پاک گرین فاؤنڈیشن کی جانب سے جشن بہاراں کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک گرین فاؤنڈیشن کی جانب سے شہر اور سندھ کے دیگر شہروں میں جس طرح کام کیا جارہا ہے اس کے لئے میں نواز خان کی بے حد مشکور ہوں اور مجھے یہاں آکر پتہ چلا کہ پاک گرین فاؤنڈیشن بغیر کسی سرکاری فنڈ کے اپنی مدد آپ کے تحت اب تک سرکاری، نجی، سندھ اور وفاقی دفاتر کے ساتھ ساتھ مختلف فیکٹریوں کو مفت پودے تقسیم کرچکی ہے جس کی مثال نہیں ملتی ۔
تقریب سے پاک گرین فاؤنڈیشن کے چیئرمین نواز خان کا کہنا تھا کہ میرا خواب ہے کہ پاکستان میں ہر شخص پودوں سے پیار کرے اور اس کو لگانے کے لئے اپنے اندر جذبہ پیدا کرے ۔
ان کا کہنا تھا کہ میری 18 سالہ جہدو جہد آج رنگ لا رہی اور مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے کہ میرے اس عزم میں اب میرے ساتھ کافی لوگ میرے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
تقریب سے معین قیصر،ڈاکتر منٹھار،سترام داس،عبدالرزاق،خالد اقبال اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں شہر کی دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی اس موقع پر فضہ جونیجو نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کاآغاز بھی کیا۔




































