
ٹنڈوآدم (رپورٹ: سلمان غوری ) گسٹا ٹنڈوآدم کی جانب سے مطالبات کی
منظوری کیلئے گورنمنٹ شاہ عبداللطیف ہائی اسکول سے پریس کلب ٹنڈوآدم تک تعلقہ صدر فضل اللہ عمرانی، ڈویژنل سینئر نائب صدر دلدار غوری، ضلعی جنرل سیکریٹری غلام قادر کھوسو کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اساتذہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔
اس موقع پر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فضل اللہ عمرانی، دلدار غوری، غلام قادر کھوسو اور عقیل ماکورانی کہا کہ ایچ ایس ٹی اور اس کے ساتھ اساتذہ سے کئے گئے معاہدے کے تحت ٹائم اسکیل کیا جائے، سندھ یونیورسٹی، آئی بی اے، اقراء یونیورسٹی اور این ٹی ایس پاس اساتذہ کو ریگولر، 2012 میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کو تنخواہیں اور دوسرے محکموں کے افسران کو محکمہ تعلیم میں لانےوالے منیجمنٹ کیڈر کی وجہ پائی جانیوالی بے چینی کو ختم کرایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ این جی اوز کے ذریعے تعلیم میں بہتری نہیں آئے گی جتنے فنڈز این جی اوز کو جاری کئے جارہے ہیں اتنی رقم تعلقہ، ضلع اور ڈویژن میں دیئے جائیں تاکہ سرکاری اسکولوں کے معاملات بہتر ہوسکیں.
انہوں نے کہا کہ جن حکمرانوں نے اساتذہ کو بلاجواز تنگ کیا آج انکا نام ونشان مٹ گیا وہ گمنامی کی زندگی بسر کررہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کو تنگ کرنے اور انہیں ذہنی ٹارچر کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے
انہوں نے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہوئےتو 18 مارچ کو ضلعی اور 20 مارچ کو ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا.




































