منہ کے کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن، بھٹائی ڈینٹل کالج کے تحت آگہی واک

میرپورخاص(رنگ نوڈاٹ کام ) بھٹائی ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج میرپورخاص کی جانب سے منہ کے کینسرسے بچاؤ کےعالمی دن کے موقع پرعوام میں شعور

اجاگرکرنےکے لئے واک کا اہتمام کیا گیا،جس میں کالج کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نےشرکت کی ۔

بھٹائی ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج کےزیراہتمام منہ کےکینسر کے عالمی دن کے موقع پر اسٹیشن چوک سےپریس کلب تک عوام آگاہی کے لئے نکالے جانے والی ریلی میں شامل ڈی ایس پی عابد قائم خانی،اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے اپنے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔جن پر منہ کےکینسرسے بچاؤسے متعلق نعرےدرج تھے۔

اس موقع پر کالج کےایگزیکٹو ڈائریکٹرزپروفیسرلائق تھیبو،ڈاکٹر سہیل احمد کہیڑو، عامر شکور، وائس پرنسپل ڈاکٹر پر مانند اور طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ قدرت کی جانب سے انسان کے لئےدانت ایک انمول تحفہ ہے،جن کی حفاظت کرنا ہم سب پر فرض ہے ۔