
میرپورخاص( محمد ناصر اقبال )گسٹا مرکزکی اپیل پر اپنے مطالبات کی منظوری کیلئےپریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا اورعلامتی بھوک ہرتالی کیمپ لگایا
گیا،مظاہرین نےمطالبات منظور نہ ہونےپر25مارچ سے شروع ہونے والے نویں اور دسویں جماعت کےامتحانات کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔
گورنمنٹ سکینڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے پریس کلب کے سامنے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا گیا اور علامتی بھوک ہرتالی کیمپ قائم کیا گیا۔
گسٹا سندھ کے صدر محمد اشرف خاصخیلی،مرکزی جنرل سیکریٹری اقبال احمد پہنور،خدا ڈنو شاہ،بشیر مہر،حاجی جمیل احمد کےعلاوہ تمام اضلاع کے عہدیداروں نےشرکت کی۔
مظاہرین سے خطا ب کرتے مقررین نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جات ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔اگرہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے تو سندھ بھر کے اساتذہ28 مارچ کو کراچی پریس کلب سے وزیراعلیٰ ہاؤس تک ریلی نکالی جائے گی اور دھرنا دیا جائے گا اور 25 مارچ کو ہونے والے نویں اور دسویں جماعتوں کے امتحانات کا بائیکاٹ بھی کیا جائے گا ۔














