
میرپورخاص /ٹنڈوآدم (رپورٹ: سلمان غوری) شیخ مرشد خلیل فیڈ مٹیریل کی جانب سے میرپورخاص میں ایس ایم کے فیڈ برانچ کی
افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ جس کا افتتاح مرکزی انجمن تاجران میرپورخاص کےصدر عبدالجبار خان نے کیا۔
اس موقع پرایس ایم کے فیڈ کے سی ای اوشیخ مرشد خلیل، ڈائریکٹر بزنس ڈیولپمینٹ پاکستان دانش میمن، صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن میرپورخاص عمران ملک، ڈاکٹر عارف غوری، ڈاکٹر ہوش محمد جتوئی، سیل پروموشن آفیسر شاویز گجر عرف شاہ جی اور خضر قریشی سمیت تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
تاجروں سےخطاب کرتے ہوئے شیخ مرشد خلیل نے کہا کہ ہم میرپورخاص میں عوام کو روزگار فراہم کریں گےاور انجمن تاجران کے صدرعبدالجبار خان کی میرپورخاص شہر اور تاجر برادری سے والہانہ محبت و عقیدت دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے میں ان کے جذبات کی قدرکرتا ہوں۔
اس موقع پر عبدالجبار خان نے کہا کہ میرپورخاص کی ترقی، روزگار اور شہر کی بہتری کیلئے جو بھی کام کرنا چاہتا ہے مرکزی انجمن تاجران اسکے ساتھ کھڑی ہے اور ایس ایم کے فیڈ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔














