
کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام )نیوزایکشن کمیٹی نے وفاقی وزیریلوے شیخ رشیداحمدسے سندھ کے صحافیوں کے لئے ریلوے کارڈ بنوانے
کے لئے ایگری ڈیشن کارڈکی شرط ختم کرنے کامطالبہ کیاہے،نیوزایکشن کمیٹی کے کنوینرعمیرعلی انجم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صحافیوں کو حکومت سندھ کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے ایکری ڈیشن کارڈز کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدسے درخواست کی کہ محکمہ ریلوے کے ڈائریکٹرپی آرکوپابندکیاجائے کہ وہ صحافیوں کے ریلوے کارڈ کے لئے ان کے متعلقہ ادارے کے لیٹراورکارڈکوترجیح دیں جبکہ محکمہ اطلاعات سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے ایگری ڈیشن کارڈکی شرط کوختم کیاجائے۔
عمیرعلی انجم نے کہاکہ سندھ حکومت نے ڈیسک پرکام کرنے والے سب ایڈیٹرز،نیوزایڈیٹرز،ایڈیٹرزسمیت دیگرافرادکے کارڈبنانے پرپابندی عائدکردی ہے جس کے باعث صحافیوں کی ایک بڑی تعدادکوشدیدمشکلات کاسامناہے۔














