صحافیوں کی قانونی معاونت کیلئے وکلاء تنظیموں سے رابطہ کررہا ہوں،علی احمد کرد

کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام )معروف قانون دا ن علی احمد کرد نے کہا ہے کہ صحافیوں کے لیے لیگل ایڈ کمیٹی کے قیام کے سلسلے میں مختلف وکلاء تنظیموں سے ذاتی حیثیت

میں رابطہ کررہا ہوں ۔امید ہے کہ اس حوالے سے جلد پیش رفت ہوگی ۔نیوز ایکشن کمیٹی کے کنوینر عمیر علی انجم سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔عمیر علی انجم نے علی احمد کرد کو نیوز ایکشن کمیٹی کی سرگرمیوں اور صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سے صحافیوں کی قانونی معاونت کے حوالے سے بھی۔ گفتگو کی ۔

علی احمد کرد نے کہا کہ نیوز ایکشن کمیٹی کے ارکان کے ساتھ پہلی ملاقات کے بعد میں نے مختلف وکلاء تنظیموں سے صحافیوں کے لیے لیگل ایڈ کمیٹی کے قیام کے حوالے سے بات چیت کی تھی ۔وکلاء تنظیموں نے اس حوالے سے مثبت رائے کا اظہار کیا ہے ۔

نہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک کےنامور وکلاء کو صحافیوں کے کیسز لینے پر رضا مند کیا جائے ۔جلد اس حوالے سے اہم پیش رفت ہوگی ۔عمیر علی انجم نے علی احمد کرد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل اس گھڑ ی میں صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہونے پر صحافی برادری ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔