
ٹنڈوآدم (رپورٹ :سلمان غوری )نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے تیسرے روز نویں کےبائیالوجی اور دسویں کے ریاضی کے پرچے لئے گئے جس میں ثانوی
واعلیٰ ثانوی تعلیم ی بورڈ میرپور خاص کے چئیرمین برکت علی حیدری کی خصوصی ہدایات پر ویجلینس ٹیموں کے امتحانی مراکز پر چھاپے 195 امیدوار نقل کرتے پہوئے پکڑے گئے جبکہ 15 جعلی امیدواروں جوکہ اصل امیدواروں کی جگہ امتحانات دے رہے تھے کو موقع پر پکڑ کر ان کے کیسز متعلقہ ڈسیپلینری ایکشن کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا
چئیرمین تعلیمی بورڈ میرپورخاص اور ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ نے دیگر افسران کے ہمراہ ضلع سانگھڑ مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا ۔
دورے کے دوران 91 امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑا جبکہ امتحانی مراکز پر معمور عملے کو نقل کی روک تھا م کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے علاوہ ضروری ہدایات بھی دیں جبکہ مٹھی میں انسپکٹر اسکول و کالجز جاوید یوسف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 19 امیدواروں کومختلف تعلیمی مراکز میں نقل کرتے ہوئے پکڑا اورایک ایکسٹرنل کو ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر نا اہل قرار دیاجبکہ دیگر ٹیموں نے 85 امیدواروں پر کاپی کیس کئے اور دو ایکسٹرنل اور ایک انٹرنل کو اپنی ڈیوٹٰی سے غفلت برتنے پر نااہل قرار دیا جبکہ 15 جعلی امیدواروں جو اصل امیدواروں کی جگہ امتحانات دے رہے تھے انہیں موقع پر پکڑ کر ان کے کیسز متعلقہ ڈسپلینری کمیٹی کے حوالے کر دئیے اور ان کے خلاف سخت کاروائی کی سفارش کی
اس موقع پر ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نقل نے ہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے نقل کے خاتمے کے لئے حکومتی احکامات پر بھرپور عمل درآمد جاری ہےنقل کرنے والے امیدوار اور نقل کرانے والوں کو کسی صورت میں نہیں بخشا جائے گا۔





































