ٹنڈو آدم میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، مسرور احسن غوری

ٹنڈوآدم ( رپورٹ:سلمان غوری  ) چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری نے کہا ہے کہ ٹنڈوآدم کے دن پھرنےلگے ہیں ،شہر میں بلاتفریق ترقیاتی

کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں مسرور احسن غوری نےکہا کہ تمام وارڈز میں 25 کروڑ روپے کی لاگت سے بلاتفریق ترقیاتی کاموں سے ٹنڈوآدم کے دن پھرنےلگے ہیں، شہرمیں بلاتفریق ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی ذمہ داری ہےکہ وہ تعمیراتی کام کے دوران چیک کریں اگر کوئی ٹھیکیدار ناقص میٹریل اور مطلوبہ معیار کے مطاق کام نہیں کر رہا تو نشاندہی کریں اس کیخلاف ایکشن ہوگا

انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام وارڈز میں بلا تفریق ترقیاتی کام جاری ہیں، ناقص میٹریل کے استعمال پر سخت کارروائی ہوگی۔ صفائی کے نظام کے حوالے سے کچھ مشکلات درپیش ہیں جن پر جلد قابو پالیا جائے گا۔جس سے صورحال بہتر ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ علاقوں سے ترقیاتی کاموں کےحوالے سے شکایات ملی ہیں کہ ہمارے علاقوں میں ترقیاتی کام شروع نہیں ہوا تو وہاں کے رہائشی پریشان نہ ہوں بہت جلد ان کے علاقے میں بھی ترقیاتی کام کا آغاز کردیا جائے گا۔

مسرور احسن غوری نے کہا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے ہم سب مل جل کر شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔