
ٹنڈوآدم ( رپورٹ:سلمان غوری ) نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے پانچوں روز نویں جماعت کے اردو /سندھی (لازمی) اور دسویں جماعت
کے اردو /سندھی (سلیس) کے پرچے لئے گئے .ثانوی و اعلیٰ تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے چیئرمین برکت علی حیدری اے دستی کی خصوصی ہدایت پر ویجلینس ٹیموں نے امتحانی مراکز پر چھاپے مارےاور (96)امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑلیے۔(2)جعلی امیدوار جو اصل امیدواروں کی جگہ پر امتحان دے رہے تھے انہیں موقع پر پکڑ کر ان کے کیسیز متعلقہ ڈسپلینری ایکشن کمیٹی کے حوالے کردیئے گئے۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپورخاص اور سیکریٹری بورڈ انیس الدین صدیقی نے دیگ افسران کے ہمراہ ضلع سانگھڑ کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور اس دوران 26 امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑا. جبکہ امتحانی مراکز پر مامور عملے کو نقل کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کے علاوہ دیگر ضروری ہدایات جاری کیں۔
ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع میرپورخاص کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور اس دوران 55امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑا جبکہ تھرپارکر، عمر کوٹ اور ضلع سانگھڑ کے لئے تشکیل دی گئی ٹیموں نے مختلف امتحانی مراکز کے دورے کے دوران 15 امیدواروں پر کاپی کیسز کئے اور 2 جعلی امیدوار جو کہ اصل امیدوار کی جگہ پر امتحان دے رہے تھےانہیں اور موقع پر پکڑ کر انکے کیسز متعلقہ ڈسپلینری ایکشن کمیٹی کے حوالے کردیئے اور انکے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی۔.














