پاکستان سمیت راجپوت کلچر ڈے دنیا کے 24 ممالک میں منایا گیا

 ٹنڈوآدم( رپورٹ: سلمان غوری )آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن(آریا) کے زیر اہتمام ٹنڈوآدم بیرانی سنجھوروسانگھڑشہدادپورسمیت دنیا24ممالک میں

راجپوت کلچرڈے منایا گیا ۔راجپوت کلچرڈے کے حوالے سے تقریبات اورریلیاں نکالی گئی راجپوت کلچرڈے کے حوالے سے ٹنڈوآدم میں ینگ اتحادراجپوت پاکستان اورآل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن (آریا) کے زیرانتظام ایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا جس میں رابطہ کمیٹی آریا سندھ کے چیئرمین رانامختار ینگ اتحادراجپوت پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری اورآریاضلع سانگھڑ کے جنرل سیکریٹری رانامحمدسلیمان ضلعی سیئیر نائب صدرراوعرفان تعلقہ ٹنڈوآدم آریاکے صدرراناشہبازجنرل سیکریٹری راناانتظار سیئیرنائب صدررانااکرم جوائنٹ سیکریٹری راناعمران ینگ اتحادراجپوت کے پریس سیکریٹری راناسلیم راناالیاس رانامرتضی راناعمران رانامحبوب عالم راناناصررانامرسلین سمیت دیگر ضلعی ومقامی عہدے داروں ممبران کارکنان اورسینکڑوں راجپوت نوجوانوں بزرگوں سمیت بڑی تعدادمیں بچوں نے بھی شرکت کی ۔

مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں راجپوت کلچر ڈے کے اہمیت پرروشنی ڈالی اورقائد راجپوت بانی وچیئرمین آریا کنورقطب الدین کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیااور250 پونڈکا کیک کاٹا گیا۔

شہدادپورمیں آریاکے زیراہتمام راناخالد ضلعی صدررانافیضان راناکامران راناارسلان راناخالد صدرراناجاویداقبال راناماجدباغی اوردیگرکی قیادت میں سینکڑوں موٹرسائیکلوں اورگاڑیوں کی ایک شاندار ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب شہدادپور پر اختتام پذیرہوئی۔

 اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اوربینراٹھارکھے تھے جس پر ملک پاکستان مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے نعرے لکھے ہوئے تھے ریلی کے شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ باد اورمسلح افواج زندہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے گونج رہاتھاریلی کے اختتام کے بعد پریس کلب شہدادپور پر 1000پونڈ کا کیک کاٹا گیا۔

کیک کاٹنے کی تقریب میں رابطہ کمیٹی آریاسندھ کے چیئرمین رانامختار لیڈرآف راجپوت راناخالد ضلعی جنرل سیکریٹری رانامحمدسلیمان ضلعی صدررانافیضان راناکامران راناارسلان راناخالد صدرراناجاویداقبال اوردیگرنے شرکت کی بیرانی میں راناہاوس پر راجپوت کلچرڈے کا کیک کاٹا گیا جس میں جنرل کونسلررانامحمدعلی رانا حاجی عبدالجلیل رانانعیم اوردیگرراجپوت رہنماوں نے شرکت کی اسی طرح سنجھورومیں بھی راجپوت کلچرڈے کی تقریب تعلقہ صدررانابابرعلی جنرل سیکریٹری راناواجد کی سربراہی میں کیک کاٹاگیا سانگھڑمیں صدررانا ذوالفقار جنرل سیکریٹری راناحسیب رضا راوذوالفقار اوردیگر نے کیک کاٹا اورتقریب منعقد کی جس میں بڑی تعدادمیں راجپوت اکابرین نے شرکت کی واضع رہے کہ راجپوت کلچرڈے دنیا کے 24 ممالک میں منایا گیا۔