
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام ) الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال گلشن حدید کے تحت دھابیجی میں واقع غریب آباد مارکیٹ کے رہائشیوں کے لئے ذہنی امراض کا ایک روزہ مفت
کیمپ منعقد کیا گیا۔کیمپ میں ماہر ذہنی ،نفسیاتی امراض ڈاکٹر سعید اختر نے دھابیجی اور گرد و نواح کے رہائشی افراد کامفت معائنہ کیااور تجویز کردہ ادویہ فراہم کی گئیں ۔
اس موقع پرکیمپ میں آنے والے تمام افرادکو ذہنی ونفسیاتی امراض کی علامات ،تشخیص اور علاج سے متعلق آگہی فراہم کی گئی اورمفید مشورے دیئے۔ الخدمت اسپتال کے تجربہ کار طبی عملہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے کیمپ میں آنے والوں کو طبی معائنے میں مدد دی اوران کی مکمل رہنمائی کی۔کیمپ میں 100کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا گیا ۔
ڈاکٹر سعید اختر نے کہا کہ ذہنی ونفساتی امراض کی علامات ظاہر ہوں تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے،علاج میں تاخیر سےمرض میں مبتلا شخص کے لیے مسائل بڑھ جاتے ہیں اور اس کی بحالی کا عمل مشکل ہوجا تاہے ۔





































