
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام ) الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال گلشن حدید میں پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی رہائشی بستی اسٹیل ٹاﺅن کی
پاکستانی مارکیٹ میں ایک روزہ مفت ذیابیطس کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ میں ماہرذیابیطس ڈاکٹر طارق عدنان(ایم بی بی ایس ،ایم پی ایچ، سی آرسی پی ) اوران کی ٹیم نے کیمپ 117مردوخواتین کا معائنہ کیااورانہیں زیابیطس کے مرض کی علامات اس سے ہونے والے نصانات اور اسے کنٹرول میں رکھنے سے متعلق آگاہی فراہم کی اور تجویز کی گئی ادویات بھی فراہم کیں۔
کیمپ میں الخدمت کے تجربہ کار طبی عملے اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ڈاکٹر طارق عدنان کی ہدایات کی روشنی میں لوگوں کے یورک ایسڈ،شوگر، اور کولیسٹرول کے فری ٹیسٹ کیے ۔
اس موقع پر ڈاکٹر طارق عدنان کا کہنا تھا کہ زیا بیطس دو قسم ٹائپ ون اورٹائپ ٹو ہوتا ہے اورزیابیطس کو مناسب ڈائٹ پلان کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔زیا بیطس کے مریض اپنی خوراک اورخاص طورپرپاوں کا خیال رکھیں ،وقت پر ادویہ ،انسولین لیں تاکہ زیابیطس کے پیچیدہ مسائل سے بچا جا سکے۔





































