ٹنڈوآدم:شدید گرمی میں طویل دورانیےکی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ

 ٹنڈوآدم ( رپورٹ: سلمان غوری ) ٹنڈوآدم سمیت سندھ بھر میں گرمی کی شدت اضافہ ہونےکےساتھ ہی حیسکو ٹنڈوآدم  کی جانب سے طویل غیر اعلانیہ

لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ  بھی شروع کردیا  گیا ہے۔شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی مسلسل 5 گھنٹے بندش سے شہری بلبلا اٹھےہیں ،سیاسی و سماجی حلقوں کا غیرقانونی بجلی کی بندش پر ٹنڈوآدم میں حیسکو حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔

 حیسکو سب ڈویژن اوڈیرولعل ایٹ ٹنڈوآدم کےفیڈر ٹی اے تھری پر صبح 10 بجے غیر اعلانیہ بجلی بند کردی گئی جومسلسل 5 گھنٹے بعد بحال ہوئی جس کے باعث شہریوں کوشدید گرمی اور حبس میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا حیسکو حکام نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ تین ٹرانسفارمرزخراب ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے مشکل صورت حال  درپیش ہے۔

حیسکو ٹنڈوآدم کی ناقص کارکردگی پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں مشتاق احمد عادل، حاجی نور حسن ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نثار احمد خان نے وفاقی وزیر پانی وبجلی، حیسکو چیف حیدرآباد سے مطالبہ ہےکہ ٹنڈوآدم میں جہاں بھی اوورلوڈ ٹرانسفارمرز کو اپ گریڈ کیا جائے، جہاں بوسیدہ ٹرانسفارمرز ہیں انہیں تبدیل کیا جائے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ  بندش اور غیر قانونی ڈی فٹنگز کا خاتمہ کیا جائے

انہوں نے کہا کہ  ان عناصر اور کالی بھیڑوں کا سراغ لگایا جائے جو بجلی چوروں کے خلاف کیے جانیوالے آپریشن کے چند گھنٹوں بعد ہی دوبارہ کنڈے لگادیتے ہیں اور اسکا خمیازہ بل جمع کرانے والوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے.