سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے کی کمی

کراچی(رنگ نوڈاٹ کام )عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 14ڈالرکمی کے بعد ملک میں سونے کی

فی تولہ نرخوں میں 700روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی کے بعد حیدرآباد،سکھر،ملتان ،فیصل آباد،لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی ۔پشاوراور کوئٹہ سیمت دیگرشہروں میں بھی  700روپے کمی کےبعد سونے کی فی تولہ قیمت 68ہزار300 روپے ہوگئی۔

10گرام سونے کی قیمت 600روپے کمی سے 58ہزار556 روپے کی سطح پرآگئی ہے۔