
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام ) ہیو من رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری،سیکریٹری جنرل شہزاد مظہر،جوائنٹ سیکریٹری خالدجمال نے کہا
ہے کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنےسے لوگ مزید مشکلات کا شکارہو گئے ہیں ،رمضان المبارک میں غریب عوام بری طرح متاثر ہیں،ماہ رمضان میں لوگوں کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا۔
یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی ،انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں دنیا بھر میں ریلیف دیا جاتا ہے لیکن پاکستان میں دکاندار اور ریڑھی بان پھل اور دیگر اشیا مہنگی کردیتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پھل خوردنی تیل ،دالوں سمیت تمام اشیا مہنگی بیچی جارہی ہیں جو عوام کے ساتھ ظلم ہے۔
انتخاب عالم سوری نے کہا کہ عوام کا بنیادی حق ہے کہ انہیں سہولتیں فراہم کی جائیں ،حکومت کو چاہیے کہ وہ بے جا مہنگا ئی کرنے والوں اورقیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے اقدامات کرے اورعوام کی ریلیف فراہم کرے۔














