
لاہور(ویب ڈیسک )چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منییب الرحمن نے رواں برس فطرہ ، فدیہ روزہ، کفارہ روزہ کےنصاب کا اعلان کر دیا۔
فطرہ کا کم سے کم نصاب 100روپےاور زیا دہ سے زیادہ 2940 نصاب روپے ہے۔فدیہ صوم 30یوم کا کم سے کم نصاب3ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ 88ہزار200 روپےرکھا گیاہے،کفارہ صوم برائے (60مساکین ) کا کم سے کم نصاب6ہزار روپے جبکہ زیا دہ سے زیادہ 1لاکھ76ہزار400 روپے رکھا گیا ہے ۔اسی طرح کفارہ قسم کا کم سے کم نصاب 1000روپے اور زیادہ سے زیادہ نصاب29ہزار400روپے رکھا گیا ہے ۔
چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلہ کے مطابق فطرہ گندم کے 2کلو آٹےکے مساوی 100روپے، 4کلو جو کے نصاب سے400روپے،4کلوکھجور کے نصاب سے فطرہ1600روپے، 4کلوکشمش کےنصاب سے 1920 روپے۔جبکہ 4کلو پنیر کے نصاب 2940 روپے ادا کیا جائے گا۔
اسی طرح گندم کے دو کلو آٹے کے نصاب سے فدیہ صوم 30یوم3ہزار وپے، جو چار کلو کے نصاب سے فدیہ صوم30 یوم12ہزار روپے، 4 کلو کھجور کے نصاب سے فدیہ صوم30یوم 48ہزار روپے،4 کلوکشمش نصاب سے فدیہ صوم57ہزار600روپے، 4کلو پنیر کے نصاب سے فدیہ صوم30یوم88ہزار 200روپے ادا کیا جائے گا۔














