
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )عام لوگ اتحاد کےچیئرمین جسٹس (ر)وجیہہ الدین نے کہاہےکہ بیل آؤٹ پیکج زخموں پرنمک پاشی کےمترادف ہے۔
بڑی مچھلیوں کےگرد ٹیکس کاجال پھیلانا ہوگا۔
نےآئی ایم ایف پروگرام پراپناردعمل ظاہرکرتےہوئےان کا کہنا تھا کہ جبکہ ہمارےسیاسی ،معاشرتی اورمعاشی گناہ ملک کےدروازے پر دستک دےرہےہیں ، ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی 20 فیصد چوری روک کرتقریباًارب ڈالرکی بچت اپنانی ہوگی۔
جسٹس (ر)وجیہ الدین نے کہا کہ ،آئی ایم ایف کا کہناہےکہ محصولات میں اضافہ کیاجائےجوکوئی مشکل کام نہیں،اس کیلئے بڑی مچھلیوں کےگرد ٹیکس کا جال پھیلاناہوگا، 6ارب ڈالرقرض وہ بھی 39 ماہ کی قسطوں میں’’بہت کم، بہت دیرسے‘‘سےوالی بات ہے۔














