
کراچی ( رنگ نوڈاٹ کام )ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری ،جوائنٹ سیکریٹریز خالدجمال اورذبیح اللہ قریشی نے ڈالرکی
قیمت میں اضافے اور روپے کی مسلسل گراوٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا اور عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے۔
یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے مشترکہ بیان میں کہی ،انتخاب عالم سوری خالدجمال اورذبیح اللہ قریشی نے کہا کہ ڈالر مسلسل مہنگا ہورہا ہے ،روپے کی گراوٹ سے ملکی کرنسی کی قدر کم ہوتی جارہی ہے جو تشویشناک امر ہے۔ڈالر مہنگا ہونے سے ملک کا عام آدمی متاثر ہوگا ،مایوسی بڑھے گی اور خود کشیوں کے رجحان میں بھی اضافہ ہوگا
انہوں نے کہا کہ ماضی میں اشیا کی قیمتوں کا دارومدار پیٹرول مہنگا ہونے پر ہوا کرتا تھا تاہم اب مارکیٹ میں ڈالر کے اتار چڑھاؤکے زیراثر ہے۔
اانتخاب عالم سوری نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں گزشتہ روز5روپے 61پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ انٹر بینک میں 147روپے کی سطح پر پہنچ چکا ہے جو عوام کیلئے پریشان کن بات ہے،اس سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا اور عام آدمی کی قوت خرید بھی ختم ہو جائے گی۔
۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈالر کی قیمت کو نیچے لانے اور اسے کنٹرول میں رکھنے کے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں ۔




































