
ملتان (محمد طلحہٰ صدیقی ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عوامی اندازاپنا لیا،موٹرسائیکل پر اپنے حلقے کاچکرلگایااورلوگوں کے
مسائل معلوم کیے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جب یونین کونسل 17 اور 19 کی تنگ و تاریک گلیوں میں موٹر سائیکل پرسوار پہنچے تو علاقہ مکینوںنے خوشی کا اظہار کیا اوران کے اور پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگائے.
وزیرخارجہ نے علاقہ مکینوں سے ان کےمسائل معلوم کیےاورانہیں حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کےمسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔
انہوں نےکہا کہ بلدیاتی نظام سےعوام کےگلی محلوں سےمتعلق مسائل حل ہوں گے ۔














