
کراچی(رنگ نوڈاٹ کام )امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نےکہا ہےکہ موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کی طرح
رشوت،کرپشن،بے روزگاری ختم کرنے میں ناکام ہوئی ہے،اشیائے صرف کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا،گیس کی قیمتوں میں45فیصد،دوائیوں کی قیمتوں میں200فیصدسےزیادہ اضافہ ہوا،عام آدمی کہاں جائے؟
جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت نارتھ ناظم آباد بلاک کےمیں عوامی دعوت افطارسےخطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ مدینہ کی ریاست کی بات کرتے ہیں لیکن عمل سےمدینہ کی اسلامی ریاست کا مذاق اڑارہےہیں،کیا مدینہ کی اسلامی ریاست یہ ہےجو یہ بنانا چاہتے ہیں؟۔یہ کونسی تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔
۔دعوت افطارسےامیر ضلع وسطی منعم ظفر خان اور سکریٹری ضلع انجم رفعت اللہ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن،نائب امیر مسلم پرویز،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری،سید حفیظ اللہ ودیگر بھی موجود تھے ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو بجلی، پانی، ٹرانسپورٹ کے سنگین مسائل کا شکارہیں۔عوام کو بنیادی سہولتیں میسرنہیں۔صفائی،ستھرائی کا کوئی انتطام نہیں،دنیامریخ پرجارہی ہے اور کراچی کے عوام بنیادی انسانی ضروریات تک سےمحروم ہیں۔ ۔سینیٹر سراج الحق نےکہاکہ ہم پراللہ کابڑا انعام ہےکہ ہم نبی کریم ؐ کے امتی ہیں اور اس نے ہمیں رمضان المبارک عطا کیا ہے۔رمضان المبارک کا پیغام یہی ہےکہ ایک ایسا نظام نافذکیاجائےجس میں اللہ کی بندگی اختیارکرناآسان ہو برائی کرنا مشکل ہو۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک اسلام کی بنیاد پر قائم کیا گیا،کسی مسلک،لسانیت یا قومیت کی بنیاد پر نہیں۔آج ضروری ہے کہ ہم اس پاکستان کو وہ پاکستان بنائیں جس مقصد کے لیے ہم نے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا۔70سال سے اس ملک میں اللہ کا دین نافذ نہ ہوا،اگر ملک میں اسلامی نظام نافذ ہوتا تو ملک دولخت نہ ہوتا۔
۔ انہوں نے کہاکہ 50لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ کیا لیکن غریب لوگوں کو گھروں سے محروم کیا۔ موجودہ حکمران کا کوئی وژن نہیں ہے،وزیرسائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک ہزار سینما گھر ہونےچاہئیں لیکن ابھی صرف140گھر ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ سینما گھر بنا کر عوام کے مسائل حل کریں گے۔




































