اسٹیٹ بینک کی نئےکرنسی نوٹوں کےاجراکی سروس ختم

کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کی جانب سےنئے کرنسی نوٹوں کےاجرا کےلیےشروع کی گئی ایس ایم ایس سروس

ختم ہوگئی۔

مرکزی بینک کےمطابق اسٹیٹ بینک کی نئےکرنسی نوٹوں کی سروس 8877 کی عوام میں زبردست پذیرائی ملی ہے۔اس سال یہ سروس 19 مئی 2019ئکو شروع کی گئی جس کے لیے 142 شہروں میں 1718 ای برانچزپرانتظامات کیےگئےتھے جبکہ پچھلے سال 132 شہروں میں 1535 برانچوں پر انتظامات کیےگئےتھے۔

 صارفین کو زیادہ سےزیادہ  سہولت فراہم کرنے کے لیے اس سال بکنگ کی حد بھی بڑھا کر30 لاکھ صارفین تک پھیلا دی گئی،جبکہ پچھلےسال یہ حد 27 لاکھ صارفین کی تھی۔تاہم اس نظام کی مجموعی گنجائش ای برانچزپرروزانہ نوٹ وصول کرنےوالےصارفین کی تعداد کے حوالے سے محدود ہے،جس کی وجہ سے نئی بکنگ کو بند کردیا گیا ہے۔

تاہم پہلے سے جاری کیے گئے،بکنگ کوڈز پر نئے نوٹوں کا اجرا سروس کے آخری دن یعنی 31 مئی 2019ءتک جاری رہے گی۔