
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام ) ہیو من رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا ہے ملک میں مہنگائی عروج پر ہے ،روپے
کی قد میں گراوٹ اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کے اثرات براہ راست عوام پر پڑ رہے ہیں ،یہ بات انہوں نے ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت منعقدہ دعوت افطار سے قبل منعقدہ نشست میں کہی ۔
دعوت افطارمتحدہ قومی موومنٹ کے سابق ایم این اے عبدالوسیم ،جماعت اسلامی کے سابق رکن قومی اسمبلی لئیق احمد ،جنرل سیکریٹری شہزاد مظہر، صدر الائنس آف پرائیویٹ اسکولز علیم قریشی، رہنما اسکولز ایسوسی ایشن شرف الزماں ، نجم ایڈووکیٹ ، شاہد خمیسہ، رعنا شفقت ،محمد ارشد ، عابد سہگل ،حماد اور ناصر رو ±ف ودیگر نے شرکت کی ۔
اس موقع پر انسانی حقوق،لااینڈ آرڈر کی صورتحال،غربت ،مہنگائی ،ناانصافی ودیگر درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے کاموں کو سراہا گیا ۔
انتخاب عالم سوری نے کہا کہ ہیو من رائٹس نیٹ ورک اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔
سابق ایم این اے عبد الوسیم نے کہا کہ موجودہ دور میں غریب آدمی سب سے زیادہ متاثر ہے۔مہنگائی نے کمرتوڑدی ہے ۔حکومت کو عوام کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے۔
لئیق احمد نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال میں پہلے سے گرواٹ ہے ،ملک کو ترقی کی جانب لے جانا ہوگا ،امن وامان میں بہتری آئی ہے ۔مگر جب تک عوام ملک ترقی نہیں کرے گا عوام خوشحال نہیں ہوں گے،حکومت عوام کی توقعات پر پوری نہیں اترسکی۔
شہزادمظہر نے کہا کہ ملک میں سیکیورٹی اداروں نے امن قائم کیا یہ مستحسن بات ہے ،ملک کی ترقی کیلئے مل کرکام کرنا ہوگا ۔پٹرول بجلی ،گیس مہنگی ہونے سے عوام بری طرح متاثر ہیں ۔
علیم قریشی اورشرف الزماں نے کہا کہ تعلیم کو عام کرنا ہو گا ،حکومت تعلیم کے شعبے ہر خصوصی توجہ دے قومی ترجیحات کی فہرست میں اسے اول نمبر دیا جائے۔انہوں نے ہیومن رائٹس نیٹ ورک کی کاوشوں کی تعریف کی ۔














