کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام )امیر جماعت اسلامی کراچی وصدرالخدمت حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ الخدمت عوام کی
بلاتفریق خدمت کر رہی ہے اور اس کی خدمات کو ہر سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے ۔
یہ بات انہوں نے لکی ون مال میں الخدمت کی جانب سے لگائے گئے فنڈ ریزنگ اسٹال کے دورہ کے موقع پر کہی۔
چیف ایگزیکٹو الخدمت انجینئر سلیم اظہر،ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی ،انچارج میڈیا سیل سلمان شیخ ودیگر ذمہ داران ان کے ہمراہ تھے ۔
شہریوں کی بڑی تعداد نے اسٹال کا دورہ کیا اورفنڈز بھی جمع کروائے۔اسٹال پر بچوں دلچسپی کیلئے پینٹنگ ،غباروں اورتحائف کا بھی انتظام کیا گیا تھا ،جس سے اسٹال ان کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
عوام کی بڑی تعداد کے ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی اسٹال کادورہ کیااورالخدمت کی کاوشوں کو سراہا ۔الخدمت کی جانب سے انہیں کراچی سمیت ملک بھر میں جاری فلاحی سرگرمیوں سے متعلق آگہی فراہم کی گئی ۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں ،نیکیاں رائیگاں نہیں جاتیں ،الخدمت کے فلاحی کام ہی اس کی پہچان ہیں ۔لوگوں میں نیکیوں کا جذبہ موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت صاف پانی،تعلیم ،صحت ،قدرتی آفات سے بچآؤ،کفالت یتامیٰ،مواخات ،کمیونٹی سروسز کے شعبہ جات میں کام کررہی اوراس کی خدمات کو ہر سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے ۔
انہوں نے اہل خیرافرادسے اپیل کی کہ وہ الخدمت کا ساتھ دیں ۔




































