ڈاکٹرعافیہ اورشہدا پاک فوج کوعید کی خوشیوں میں یاد رکھا جائے،انتخاب عالم

کراچی ( رنگ نوڈاٹ کام )ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا ہے عید الفطر کے موقع پر امریکا میں قید قوم کی 

 بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کویاد رکھا جائے ۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صد یقی ،لاپتاافراد اور پاک فوج اور پولیس کے شہدا کو عید کے موقع پر یاد رکھا جائے اور نمازعید الفطر میں ان کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں ۔

انتخاب عالم سوری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے جدوجہد جاری ہے ،حکومت کو چاہیے کہ وہ ان کی فوری رہائی کے اقدامات کرے۔