
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام ) رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی وچیئر مین رحمت بھائی نے ماہ رمضان المبارک میںٹرسٹ سے بھرپور
تعاون کرنے والے مخیر حضرات سے اظہار تشکر کیا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں لاکھوں روپے مالیت کا 600مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔یومیہ 100خاندانوں کو سحری وافطاری پہنچائی گئی۔عید الفطر کے موقع پر بچوں کو عیدی اورمستحق خواتین میں ملبوسات تقسیم کیے گئے ۔
راشن سے 6ہزارجبکہ سحری وافطاری سے یومیہ 1000افراد نے استفادہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ سب ان مخیر افراد کے تعاون سے ممکن ہوتا ہے جوخالص اللہ اوراس کی رضا کے حصول چاہتے ہیں ۔رحمت بھائی نے کہا کہ رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے تمام رضاکاروں کے جذبے کی بھی تعریف کی۔
۔رحمت بھائی نے کہا خدمت کا جذبہ رکھنے والے اللہ کے دوست ہیں ،انہوں نے کہاکہ مہنگا ئی کے ساتھ غربت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔سفید پوش آدمی کو اپنا بھرم رکھنا مشکل ہوگیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ہنگامی عوامی فلاحی منصوبے شروع کر ے۔۔





































