
کراچی(رنگ نو ڈاٹ کام)بول ٹی وی کےسابق گیم شومیزبان معروف اداکارنبیل ظفرنےبول ٹی وی اورایگزیکٹ کےسی
ای اوشعیب شیخ اورعدیل ارشد کےخلاف ایس ایس پی ساؤتھ کو شکایت ارسال کردی۔ تحریری درخواست میں نبیل ظفر نے کہا ہے کہ بول ٹی وی میں ملازمت کے ساتھ مجھے دو گاڑیاں بھی دی گئی تھیں لیکن پندرہ ماہ کی تنخواہ نہیں دی گئی،
شعیب شیخ اور عدیل ارشد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے،میں نے شعیب شیخ اور عدیل ارشد کے خلاف رقم کی ادائیگی کے لئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے،شعیب شیخ میرے خلاف مختلف تھانوں میں جھوٹی شکایات درج کروا رہا ہے۔
شعیب شیخ میرے جعلی دستخط کرکے مجھے قانونی طور پر نقصان پہنچاناچاہتا ہے،مجھے گذری پولیس اسٹیشن کی جانب سے سمن جاری کئے گئے تھے،جبکہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے بھی مجھے اپنے دفتر طلب کیا تھا۔














