نئی کراچی کے مکینوں کی دہائی

کراچی (رپورٹنگ ٹیم:زین صدیقی،راشد فاروق ) رنگ نوڈ اٹ کام کی رپورٹنگ ٹیم کی نئی کراچی سیکٹرالیون

میں آمد،20سال سے اذیت کاشکارلوگوں کی شکایات پوچھنے پہنچی تو بڑی تعداد میں علاقہ مکین جمع ہوگئےاورمسائل سے آگاہ کیا ،متخب عوامی نمائندوں کوبدعائیں دینے لگے،غم وغصے کاشکار مکینوں نے ٹیم کاخیر مقدم کیا۔

نئی کراچی سیکٹرالیون ڈی میں واقع اسکول ستارہ حیدری گورنمنٹ بوائزاینڈ گرلزسکینڈری اسکول کی عقبی دیواراورسڑک 20سال سےمکینوں کیلئے عذاب کاباعث بنی ہوئی ہے۔پوری سڑک پرسیوریج کا گندہ پانی اورکچراجمع ہے،ایم این اےاوراہم پی اےاور ضلع چیئرمین صورتحال کاجائزہ لینے اورکچرے کےخاتمےاورسڑک کےازسرنو تعمیرکےاعلان کےباوجود مسئلہ حل کرنےمیں ناکام ہوگئے

،ووٹ دینے والے علاقہ مکین عوامی نمائندوں کو بدعائیں دینےپر مجبور ہوگئے،گورنمنٹ ابراہیم حیدری گرلزاینڈ بوائز سیکنڈری سیکٹرالیون ڈی کی گنجان آبادی میں قائم  ہے،لیکن اس کےعقب کی سڑک پر20سال سےگندا پانی جمع ہےاور گلی ایک برساتی نالے کی شکل اختیارکرچکی ہے،جبکہ اس کے اطراف بھی کچرے کے ڈھیرلگےہوئے ہیں ،گنداپانی اورکچرے کے ڈھیر مکھیوں اور مکھیوں کی افزائش کا سسبب بن رہے ہیں اوراس سےعلاقےمیں پیٹ،سانس ،معدےاورجلد کےامراض سمیت دیگرامراض پھیل رہےہیں۔

بدترین صورتحال کا شکار مکین مجبور اورمحکومیت کی سی زندگی گزارتے ہوئے پائے گئے،رنگ نوڈاٹ کام کی ٹیم نے وہاں موجود سابق کونسلر محمد رفیق سے گفتگو کی تو ان کا کہنا تھا کہ چارسال سے یوسی ناظمین سےشکایات کررہے ہیں لیکن ان کا کہنا ہےکہ فنڈزنہیں ہیں اوراعلیٰ ان کی بات نہیں سن رہے۔  

 

محمد رفیق نےکہا کہ یہاں ضلع وسطی کے چیئر مین ریحان ہاشمی  بھی آچکے ہیں ،رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار بھی دورہ کرچکےہیں،مگرعوام کیلئے کچھ نہیں کیاجاتا.

ان کا کہنا تھا یہ مسئلہ 15سال پرانا ہےکوئی حل نہیں کرتا،علاقہ مکین بد ترین مشکلات کا شکار ہیں،لیکن ہماری کوئی شنوائی نہیں ہے۔

علاقہ مکین محمد شاہد کا کہنا تھا کہ یہاں کے مکین سخت اذیت کا شکار ہیں،بہت مرتبہ اس مسئلہ کے حل کیلئے درخواستیں دے چکے ہیں مگر اس مسئلے کوحل نہیں کیاجاتا کہا جاتاہےکہ فنڈز نہیں ہیں یا پھرکہا جاتا ہے مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔

کئی علاقہ مکینوں نے رنگ نوسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسکول جانےوالےراہ گیراورنماز پڑھنےیاجنازہ ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،اکثراسکول کے بچے بھی اس میں گرجاتے ہیں جوافسوس ناک امر ہے۔

 

اس سلسلے میں رپورٹنگ ٹیم نے جب علاقے کے بزرگ سماجی رہنمارحمت بھائی نے کہا کہ یہ مسئلہ 20سال پراناہے ،ضلع چیئر مین ریحان ہاشمی نمائشی اقدامات میں مصروف ہیں،جبکہ سیاسی بیانات دے کر کام چلایا جاتا ہے ،انہوں نے استفسار کیا کہ نمائندوں کی یہ حالت ہو تو عوام کی خدمت کون کرے گا؟،عوام کے ووٹوں سے متخب ہونے کی جدوجہد کرنےوالےووٹ اورکامیابی ملنے کے بعد علاقے ہی سےغائب ہوجاتے ہیں۔

رحمت بھائی نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ ان نمائندہ کو آئندہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے مسترد کردیں جوان کے دکھ درد میں شریک نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوامی نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ عوام کی خدمت کریں اوران کے مسائل حل کریں ورنہ اللہ کے یہاں اس کا حساب دینا ہوگا۔