نالوں کی صفائی نہ کرکےعوام کو پریشان کیا گیا،انتخاب عالم سوری

کراچی (رنگ نوڈاٹ کام ) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں بارش کے بعد

کی صورتحال شہری انتظامیہ وصوبائی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے ۔کے الیکٹرک کی جانب سے بھی روایتی بے حسی کا ثبوت دیا گیا ،کرنٹ لگنے سے 20کے قریب اموات کا مقدمہ کے الیکٹرک کے خلاف درج کیاجائے۔

اپنے بیان میں انتخاب عالم سوری نے کہا کہ شہرمیں برساتی نالوں کی صفائی نہ کرکے شہریوں کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑاگیا ۔550نالوں کی صفائی نہ ہونا بنیادی شہری حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

،انتخاب عالم سوری نے کہا کہ شہر کراچی کو پہلے ہی پانی،بجلی ،گیس اورصفائی ستھرائی کے بحرانوں کا سامنا تھا،اب بارش کے باعث پید اہونے والے صورتحال میں شہریوں کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کے دنیا کے بیشترملکوں بجلی کاموثر نظام ہے،جہاں بارشوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات نہیں ہوتے ،مگر ملک میں بجلی پر ہرطرح کا ٹیکس عوام سے ووصول کیا جاتا ہے لیکن سہولتیں فراہم نہیں کی جاتیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ صورتحال بڑا المیہ ہے ۔