نالوں کی صفائی نہ کرنا متعلقہ ادارے کی نااہلی کا ثبوت ہے،رحمت بھائی

کراچی(ویب ڈیسک ) بزرگ سماجی رہنما رحمت بھائی نے کہا کہ نالوں کی صفائی نہ کرنا متعلقہ ادارے کی نااہلی کا

ثبوت ہے،نئی کراچی میں سڑکیں بارش کے بعد نالوں پانی سے بھرگئی ہیں ،جس سے علاقہ مکنوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ رحمت بھائی نے کہا کہ ہم نے متعدد بار نشاندہی کی تھی کہ نالوں کی فوری صفائی کی جائے تاکہ بارشوں کے دوران مشکل صورتحال سے بچا جا سکے ،مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں مسلسل مگر ہلکی بارش نے اب تک کی صورتحال واضح کردی ہے،جس سے انتظامیہ کی نااہلی کا پتا چلتا ہے،تیز بارش ہوتی توصورتحال مزید مختلف ہوتی ۔

رحمت بھائی نے کہا کہ شہر کے 550نالوں کی صفائی نہ ہونے کی اطلاعات ہیں مگر صفائی کے بھی دعوے کیے گئے جو عوام سے ناانصافی ہے ،انہوں ے کہا کہ عوامی نمائندے مینڈیٹ کے مطابق اپنا حق ادا کریں ورنہ اللہ کے جواب دہی ہوگی۔