
حیدرآباد (رنگ نوڈاٹ کام )پہلےقومی پرچم سازماسٹرالطاف حسین مرحوم کےصاحبزادےظہورالحسن نےکہا ہے کہ والد
نےپہلا قومی پرچم
تیار کیا، میرےوالد ماسٹر الطاف حسین کی قومی خدمات پرانہیں قومی اعزازسےنوازاجائے۔
حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےان کا کہناتھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کیلئےپرچم تیارکرنےکا حکم قائداعظم محمد علی جناح نےمیرے والد ماسٹر الطاف حسین کودیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ میرےوالد مسلم نیشنل گارڈ کاسالارہونے کی وجہ سے قائداعظم محمد علی جناح کے خصوصی حفاظتی دستے میں شامل تھے اور اس وقت ڈیوٹی پرموجودتھے۔میرےوالد ماسٹرالطاف حسین فورا اپنی دکان پر آئے اور نوزائیدہ اسلامی مملکت پاکستان کیلئے پہلا قومی پرچم خود اپنے ہاتھوں سے تیارکیا تھا اور اس پرچم کو تیار کرنےکےبعد اسے نوابزادہ لیاقت علی خان کے سپرد کیا۔
انہوں نےکہا کہ میرےوالد ماسٹر الطاف حسین کوبانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور نوابزادہ لیاقت علی خان کے دورمیں نوزائیدہ اسلامی مملکت پاکستان کا پہلا قومی پرچم ساز ہونے کا عظیم قومی تاریخی اعزاز حاصل تھا جس پر والد صاحب کو آخری دم تک فخر تھا۔
ظہورالحسن نے کہا کہ میرے والد الطاف حسین کی زندگی تک کسی کو بھی پہلا قومی پرچم ساز ہونے کا دعویٰ کرنے کی ہمت نہیں ہوئی، 1967ءمیں اس دنیا سے کوچ کرگئے۔ ان کے انتقال کے بعد میرے تایانے تمام شواہد اور دستاویزات کو مسخ کرتے ہوئے خود کو پہلا قومی پرچم ساز ہونے کا دعویٰ کردیا اور متعدد اخبارات میں کئی بار اس سلسلے میں حقائق کیخلاف پروپیگنڈے پر مبنی کہانیاں شروع کردیں۔
انہوں نے وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اوردیگرحکام سےاپیل کی ہےکہ ہمیں انصاف فراہم کیاجائے۔




































