تنظیم پاسبان ملت کے تحت جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب آج ہوگی

کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام )تنظیم پاسبان ملت پاکستان کے تحت جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب آج صبح 10بجے نارتھ کراچی کے لان

میں منعقد ہو گی ۔
تقریب کے مہمان خصوصی سید محمودعلی (پروپرائیٹرکراچی حلیم)ہوں گے جب کہ صدارت ممتاز شاعرو ادیب شکیل فاروقی کریں گے،جبکہ سیدہ عبیدہ سابق لیکچر جامعہ کراچی ،محمد حنیف سلیم ،سید منیب علی ،شگفتہ خصال ،سربلند اقبال ،سید شہزاد مفتی ،ارشاد راہی،ارشد حسین اشرفی ،زین صدیقی مہمانان اعزازی ہوں گے۔تقریب کی نظامت کے فرائض سید مراد مفتی اورآنسہ نورالصباح انجام دیں گی۔
تنظیم پاسبان ملت کے بانی غیوراحمد خان نے کہا ہے کہ تقریب میں طلبہ وطالبات کے درمیان تقریری مقابلہ ہوگا ،جبکہ بچے ملی نغمے ،ٹیلبوزاور خاکے پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کا مقصد بچوں میں وطن سے محبت پیدا کرنا اوراپنے اصلاف کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔