
لاڑکانہ( رنگ نوڈاٹ کام )معروف گلوکارجگرجلال نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں نے انہیں شادی کی تقرب میں گانے کیلئے بلایا تھا
اوراس کیلئے انہیں ایزی پیسہ کے ذریعے 10ہزارروپے بھیجے گئے تھے۔
خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤ کی قید میں گزرے دن زندگی کے مشکل ترین دن تھے،بازیابی کے بعد لگا جیسے نئی زنگی مل گئی ہے۔
جگر جلال نے کہا کہ پولیس کی مدد سے بازیابی عمل میں آئی ہے،شکریہ ادا کرتے ہیں ،انہوں نے بازیابی کی کوششوں کے دوران ڈی ایس پی پی شفیع راﺅکی شہادت پربھی افسوس کا اظہارکیا ۔انہوں نے کہا کہ اغواکے بعد گلوکاری بھول گیا تھا ۔
یادرہے جگر جلال کے سمیت 5افراد کو اغوا کیا گیا تھا،پانچوں افراف کی بازیابی کے بعد ان کے گھروں پر مبارک باد دینے والوں کاتانتا بندھا ہوا ہے۔














