کشمیر کی جنگ کراچی میں لڑی ہے،مصطفی کمال


کراچی (ویب ڈیسک )پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی والوں نے مقبوضہ کشمیر کی جنگ

کراچی میں لڑی ہے۔ کشمیر کاز میں وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔ صرف 3 ماہ کے لیے کراچی کا اختیار دے دیا جائے اور وہ اس شہر کو صرف اس مدت کے اندر صاف کرکے دکھائیں گے۔ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ کراچی میں صفائی ہو ہی نہیں سکتی وہ لوگ کرپٹ ہیں
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ شہر میں بھارت نے اپنے ایجنٹ بنائے ہوئے تھے، جیسے ہی کشمیر میں معاملات زیادہ تیز ہونے لگتے تھے وہ کراچی میں قتل و غارت شروع کردیتے تھے'۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ کراچی میں حکمرانی کرتے تھے وہ مقبوضہ کشمیر کے تناظر میں کراچی کو مقبوضہ کراچی کہا کرتے تھے۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ وہ کشمیر کاز میں وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں ۔
مصطفیٰ کمال کہا کہ بھارت بات چیت کو کمزوری سمجھتا ہے لیکن اس سے بات کرنے کا دروازہ مکمل طور پر بند ہو جانا چاہیے۔مصطفی کمال نے باور کروایا کہ دنیا کبھی بھی کشمیر کے صحیح یا غلط کا فیصلہ نہیں کرے گی کیونکہ دنیا کا بھارت سے مالی مفاد جڑا ہوا ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ ہمیں دنیا کی مجبوری بننا ہے اور اس کے لیے پاکستان کو معاشی طور پر ایک طاقتور ملک بننا ہوگا کیونکہ آج کی دنیا میں کوئی مظلوم کی مدد نہیں کرتا بس مفادات کی مدد کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی ملک کا ہمارے ساتھ مفاد جڑا ہوا نہیں ہوگا تو کوئی بھی برادر ملک ہمارے ساتھ نہیں آئے گا۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم کا حوصلہ اتنا بلند ہے کہ جب وہ کچھ کرنے کی تھان لیں تو اسے عمل کو پورا کرکے رہتے ہیں۔
مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ اب یہ سلسلہ یہاں نہیں رکے گا بلکہ کشمیر کی آزادی تک جائے گا۔مصطفی کمال نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت کے رہنما کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے جبکہ وہاں کشمیری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور آج پاکستان کے ادارے اور سیاستدان کشمیر کاز کے لیے متحد ہیں۔پی ایس پی سربراہ نے وفاقی حکومت کو پیشکش کی ہے کہ انہیں صرف 3 ماہ کے لیے کراچی کا اختیار دے دیا جائے اور وہ اس شہر کو صرف اس مدت کے اندر صاف کرکے دکھائیں گے۔
۔مصطفی کمال نے تجویز پیش کی کہ صوبائی حکومت فوری طور پر سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ(ایس ڈبلیو ایم بی) کو ختم کرکے اس کے اختیارات یونین کونسل تک منتقل کردے۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسلر لوگوں کے درمیان رہتے ہیں، اگر وہ کرپشن کریں گے تو ان کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور ان کا گریبان پکڑیں گے۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پارٹی میں احتساب کا عمل شروع کریں کیونکہ اس سے ان کی نیک نامی بھی ہوگی۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ بلدیاتی حکومت میں موجود لوگوں کو فارغ کریں اور اپنی ہی جماعت کے دوسرے لوگوں کو لے کر آئیں تاکہ کراچی کے عوام کو ریلیف مل سکے۔