واٹربورڈ پانی کی فراہمی کیلئے وسائل بروئے کار لارہا ہے، انجینئر اسداللہ خان

 کراچی۔ (ویب ڈیسک) واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ واٹربورڈ شہر کے

دوردراز علاقوںتک پانی کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل اور صلاحتیں بروئے کار لارہا ہے، سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے شہریوں کو بھی واٹربورڈ سے تعاون کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کے حل کیلئے آنے والے رکن اسمبلی شاہنواز جدون سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراد ووفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی طلب کے مقابلے میں نصف سے بھی کم پانی کی دستیابی کے باعث مسائل درپیش ہیں، تاہم کثیرآبادی والے شہر کے دوردرازعلاقوںمیں قائم آبادیوں تک پانی کی فراہمی ومنصفانہ تقسیم ممکن بنائی جارہی ہے،

،انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنروں کے ذریعہ غریب آبادیوں ومساجد کو ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی مفت فراہمی بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج مسائل کے حل کیلئے بھی واٹربورڈ کا عملہ دن رات مصروف عمل ہے تاہم سیوریج مسائل کے حل کیلئے شہریوں کو بھی واٹربورڈ سے تعاون کرنا ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ شہری سیوریج لائنوں میں اورمین ہولز کے قریب کچرہ،عمارتی ملبہ ،لکڑیاں،کپڑے سمیت دیگر اشیاءپھینکنے سے گریز کریں، اپنے گھروں ودفاترکے باورچی خانوں کی نالیوں پرمعیاری جالیاں نصب کریں، نالیوں میں ہڈیاں، بچا ہوا کھانا خصوصاًسالن وچکنائی ڈالنے سے گریزکیا جائے، زیر تعمیر مکانات کے فرش کی پالش کے دوران سیوریج لائنوں میں ڈالا جانے والا سیمنٹ ملا پانی سیوریج لائنوں کوچوک کردیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلاحی وشہری تنظیمیںاور منتخب نمائندے اس ضمن میں شعور وآگاہی کیلئے باقاعدہ مہم چلائیں ،علاوہ ازیں ایم ڈی واٹربورڈ نے فراہمی ونکاسی آب کی شکایات کے حل کیلئے آنے والوں ناغہ سسٹم پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے ،لائن لیکیجز کا خاتمہ بھی روزانہ کی بنیادوں پر کیا جارہا ہے اور بلند ی پر آباد علاقوں میں پانی کی فراہمی کیلئے زیادہ استعدادکارکی حامل موٹریں، پمپس اوربوسٹرز نصب کیلئے جارہے ہیں