اینٹی ڈینگی کے حوالے سے خصوصی صفائی آگاہی مہم کاآغاز

لاہور۔ (ویب ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ایل ڈبلیوایم سی کی جانب سے صفائی

ستھرائی قائم رکھنے میں شہریوں کے کردار اور انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاد باغ اور گول باغ میں خصوصی صفائی آگاہی مہم کاا نعقاد کیا گیا۔آگاہی مہم کے انعقاد کا مقصد طلبا اور شہریوں میںایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ معاونت فراہم کرنا اور صفائی قائم رکھ کر ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کےلئے ضروری حفاظتی تدابیر اور عملی اقدامات پرآگاہی و رہنمائی دینا تھا۔

آگاہی مہم میں ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران سمیت کمیونیکیشن موبلائزرز نے شرکت کی۔ آگاہی مہم میںگول با غ شاد باغ پر صفائی آگاہی کیمپ بھی لگایا گیا جہاں لوگوں کو ڈینگی سے بچاﺅ کے لےے احتیاطی تدابیر پر بریف کیا گیا اور علاقہ مکینوں، دوکانداروں سمیت شہریوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔مزید برآں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے طلبا ءکو صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی پریزینٹیشن اور ڈاکومنٹری دیکھائی گئی۔بعد ازاں خصوصی صفائی آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ آگاہی مہم کے انعقاد کا مقصد شہر یوں کو ڈینگی سے بچاﺅ کے لیے احتیاطی تدابیر پر آگاہی دینا تھا اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی کے سویب اتھ تعاون کرنا تھا۔مزید برآں ان کا یہ کہنا تھا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں لاہور ویسٹ مینجمٹ کمپنی کے افسران و عملہ سرگرم عمل ہے مگر شہریوں کے تعاون کے بغیر صفائی ستھرائی کو قائم رکھنا مشکل ہے ، اس لیے شہریوں سے گزارش ہے کہ شہر میں صفائی قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں ،کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے سے اجتناب کریں ،ڈینگی سے بچنے کےلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں اور کہیں پانی نہ جمع ہونے دیں ۔

 مزید برآں سربراہ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ محکمے کی جانب سے شہریوں کی سہولت کےلئے ہیلپ لائن 1139اور موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور بھی متعارف کرا دی گئی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صفائی سے متعلق اپنی شکایات کا بر وقت اندراج کرا سکتے ہیں۔