
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام )روزنامہ 92نیوز کے سابق سب ایڈیٹراور کراچی پر یس کلب رکن سید ماجد
علی کی اہلیہ کو اتوارکی سہ پہرسپردخاک کردیا گیا ۔
سید ماجد علی کی اہلیہ سرطان میں مبتلا تھیں اورجناح اسپتال کراچی میں زیرعلاج تھیں ،جہاںوہ دوران علاج خالق حقیقی سے جاملیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ گلشن اقبال بلاک 11کی مسجد میں ادا کی گئی ،بعدازاں انہیں پاپوش نگر قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔
سید ماجد علی کی اہلیہ کی نماز جنازہ میں سینئر صحافی وچیف ایڈیٹر”رنگ نو ڈاٹ کام“ زین صدیقی ،سعید خاور،محبوب احمدخان ،عدیل احمد ،آصف علی سید ،شعیب احمد ،زاہد خان سمیت صحافی برادری ،دوست احبا ب اورعزیزواقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،بعد ازاں مرحومہ کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا ۔





































