
کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام )الخدمت کراچی کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیم نے ممکنہ سمندری طوفان ” کیار“
کے اثرات سے متاثرہ سندھ وبلوچستان کے مختلف ساحلی علاقوں کا دورہ کیا اوروہاںصورتحال کا جائز ہ لیا ۔
ٹیم نے ہاکس بے ،منوڑہ ،سنہرا،مبارک ولیج ،سومارگوٹھ ،ماڑی پور،کیماڑی ،ککا پیر گوٹھ ،گڈانی کے ساحلی علاقوں کا دورہ کیا اوروہاں ممکنہ طوفان سے قبل ظاہر ہونے والے اثرات سے متاثر ہ مقامات کا معائنہ کیا ۔
الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیم میں سرفراز شیخ ،مصعب بن خالد ،شہزادخلیل ،محمد حسین ودیگر رضاکارشامل تھے ۔ نشیبی ساحلی علاقوں میں پانی جمع تھا،جبکہ لوگ ممکنہ طوفان کے باعث خوف کا شکار تھے ۔
الخدمت کی ٹیم نے وہاں کے رہائشیوں سے ملاقاتیں کیں اوران سے وہاں کے حالات معلوم کیے ۔ٹیم نے تمام ساحلی علاقوں کے لوگوں کو طوفان کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔














