
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام ) رائٹرز فورم پاکستان کا تعزیتی اجلاس سرپرست اعلیٰ پروفیسر سعید حسن قادری کی
صدارت میں منعقد ہوا ،اجلاس میں بزرگ سماجی رہنما رحمت بھائی ،سینئر صحافی زین صدیقی ،یاسمین شوکت ،عبدالرﺅ ف ،یوسف میوو دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں ممتاز نعت گو شاعراعجاز رحمانی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا ۔
اجلاس میں ان کے شعروادب کے میدان میں ان کی خدمات کو سراہا گیااورانہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔دریں اثنا مرحوم اعجاز رحمانی کی مغفرت ، بلند درجات اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی گئی ۔
اس موقع پر پروفیسر سعید حسن قادری نے کہا کہ اعجاز رحمانی ایک سچے اوراچھے انسان تھے ۔وہ سچے عاشق رسول تھے ۔ان کی شعروادب کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔دوسری جانب ادارہ رنگ نو ڈاٹ کام نے بھی اعجاز رحمانی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور اعجاز رحمانی کی مغفرت کی دعاکی ہے




































