پی آئی اے نے فیصل آباد سے دبئی پروازوں کا آغازکردیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے فیصل آباد سے دبئی کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا۔


جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فیصل آباد سے دبئی کی پہلی پرواز PK 223 کے ذریعے 158 مسافر دبئی روانہ ہوئے۔ ائیر پورٹ پر صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل آباد رانا سکندر اعظم، پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجرقیصر اقبال، پسنجر سیلز مینیجر بلال احمد اور ٹکٹ آفس منیجرشاہد حسین نے مسافروں کو رخصت کیا۔ پی آئی اے فیصل آباد سے دبئی کے لئے ہفتہ وار دوپروازیں چلا رہی ہے جو بروزجمعرات اور ہفتہ روانہ ہوں گی۔
پی آئی اے نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان کے مختلف شہروں سے پانچ بین الاقوامی مقامات کے لئے نئی پروازیں شروع کی ہیں جن میں سیالکوٹ سے کویت، لاہور سے دوہا، جدہ سے کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سے دبئی کی پروازیں شامل ہیں۔