
کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام )الخدمت اورٹرکش کوارڈینیشن ایجنسی ( ٹکا )کے ذمہ داران کا اجلاس الخدمت ہیڈ
آفس میں منعقد ہوا ۔
اجلاس میں ٹکا کے کنٹری کوارڈینیٹرابراہیم کٹرجی ،ایگزیکٹوڈائریکٹر راشد قریشی ،ڈائریکٹر کلین واٹر پروجیکٹ قاضی سید صدرالدین ،سرفرازشیخ اور مصعب بن عبدالقادر شریک تھے ۔
اجلاس میں ٹکا کے تعاون سے پہلے سے نصب پلانٹس کا جائز ہ لیا گیا اورمزید پلانٹس کی تنصیب کیلئے حکمت عملی طے کی گئی ۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ترک سرکاری تنظیم ٹکا کے تعاون سے کراچی اور حیدرآباد میں 4پلانٹس نصب کے جائیں گے ۔ابراہیم کٹرجی نے ٹکا کے تعاون سے الخدمت کے تحت پہلے سے قائم پلانٹس کی کارکردگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اورالخدمت کے ساتھ آئندہ بھی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر قاضی سیدصلا ح الدین نے کہا کہ الخدمت صاف پانی کے منصوبے پر کام کررہی ہے اور شہریوں کو 44واٹرفلٹریشن پلانٹس کے ذریعے معیاری پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ ٹکا کے ساتھ کئی برس سے کام کررہے ہیں۔ الخدمت ان کے تعاون سے پہلے بھی 2واٹرفلٹریشن پلانٹ نصب کر چکی ہے ۔ترکی کی سرکاری تنظیم کے تعاون کے مشکور ہیں۔
قاضی سید صدرالدین نے کہا کہ الخدمت ٹکا کے تعاون سے کراچی اورحیدرآبادمیں 2,2واٹرفلٹریشن پلانٹ نصب کرے گی ۔پلانٹس کا افتتاح رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔بعد ازاں ابراہیم کٹر جی کو واٹرفلٹریشن پلانٹ کا دورہ بھی کروایا گیا ۔














