
اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی نے نواز شریف اورمریم نواز کی ضمانت کے بعد سابق صدر آصف
علی زرداری و فریال تالپور کو بھی غیرمعمولی بنیاد ہنگامی طور پر ضمانت پر رہاکرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نوازکے کیس میں عدالت نے جس طرح فیصلہ دیا اسی طرح زرداری و فریال تالپور کے کیس میں کیاجائے۔
پی پی پی کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری ایک بہادر انسان ہیں جو اپنے بیماری کے متعلق بتانے سے اپنے دوستوں کو بھی منع کرتا ہے،خدانخواستہ آصف علی زرداری کو کچھ ہوجاتا ہے تو ذمہ دار حکومت وقت ہوگی۔
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمااور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیرمین سینیٹر رحمان ملک نے اپنے جاری بیان میں کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری و فریال تالپور کو بھی غیرمعمولی بنیاد ہنگامی طور پر ضمانت پر رہا کیا جائے،جس طرح مریم نوازکے فیصلے میں عدالت نے judicial conscience کے مطابق فیصلہ دیا۔














