
سیالکوٹ (ویب ڈیسک) سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی بہرام کے نواح میں بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی
جس کے نتیجے میں 11سالہ طالبہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ کوٹلی بہرام کے نزدیک کشمیر روڈ پر یونیورسٹی کی بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں پکا گڑھا کے رہائشی بشارت کی 11سالہ بیٹی لائبہ جو رکشہ میں سوار ہو کر سکول جار ہی تھی۔
سر پر گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ ریسکیو 1122 نے نعش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور پولیس نے تفتش کاعمل شروع کر دیا ہے جبکہ بس کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔














