
کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام ) ترک سرکاری تنظیم ٹرکش کوارڈینیشن ایجنسی ( ٹکا)کے تعاون سے الخدمت
کراچی نے ہفتے کی سہ پہر اورنگی ٹاؤن میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔
پلانٹ کا افتتاح مشیر برائے ترک وزیرثقافت وسیاحت کامل کولابس ،کنٹری کوارڈینیٹر ٹکا ابراہیم کٹرجی اور چیف ایگزیکٹوالخدمت کراچی انجینئر سلیم اظہر نے کیا ۔ ایگز یکٹوڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔
اس موقع پرموجود بچوں نے پاکستان اورترکی کے پرچم لہرا کرترک مہمانوں کا استقبال کیا ۔ترک مہمانوں نے پلانٹ کا معائنہ کیا اورانہیں پلانٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر برائے ترک وزیرثقافت وسیاحت کامل کولابس نے کہا کہ صاف اور محفوظ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے ۔ٹکا اس خواب کو پورا کرنے کیلئے الخدمت کے ساتھ مل کر صاف اور محفوظ پانی کے پروجیکٹ پر کام کررہی ہے ۔انہوں نے کہ یہ پلانٹ اورنگی کے مکینوں کیلئے ترک عوام کا تحفہ ہے۔الخدمت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔
ٹکا کے کنٹری کوارڈینیٹرابراہیم کٹر جی نے کہا کہ ٹکا پاکستانیوں کوپانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے آراوفلٹریشن پلانٹ نصب کر رہی ہے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ الخدمت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی انجینئر سلیم اظہرنے کہا کہ ٹکا کے تعاون سے تیسراواٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا گیا ہے ۔ہم اس تعاون پر ٹکا اور ترک عوام کا شکریہ اداکرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ سے لوگوں کو صاف اور معیاری پانی میسر آئے گا اور ہزاروں لوگ استفادہ کریں گے۔
الخدمت ترک تنظیم ٹکا کے تعاون سے کراچی اورحیدرآبادمیں بالترتیب 2,2واٹرفلٹریشن پلانٹ نصب کرے گی ۔ترکی کی اس تنظیم کے تعاون سے الخدمت پہلے بھی 2واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کر چکی ہے جوعوام کو پینے کا صاف پانی باقاعدگی کے ساتھ فراہم کررہی ہے ۔














