
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ذیابیطس سے بچاؤ کا کا عالمی دن آج 14نومبر کو منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے
میں ملک بھر میں ذیابیطس سے متعلق آگہی کیمپ لگا ئے جائیں گے جبکہ چاروں صوبوں میں مختلف شہروں میں تقریبات اور سیمینارز منعقد کیے جائیں گے،جن میں ماہرین ذیا بیطس مرض کی علامات اور اس سے بچاؤ کی تدابیرپر اظہار خیال کریں گے۔














