
کتب میلے کا افتتاح آج وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے جبکہ افتتاحی تقریب میں سیاسی و ادبی سمیت
اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ کتب میلے میں اس سال 330 سے زائد اسٹال لگائے جارہے ہیں۔عالمی کتب میلے میں 17 ممالک کے تقریباً 40 ادارے حصہ لے رہے ہیں جبکہ پاکستان بھر سے 136 نامور پبلشرز بھی اپنے اسٹال لگائیں گے۔
رواں برس 4 لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔ کتب میلے میں نا صرف پاکستان بھر سے بلکہ ترکی، سنگاپور، چین، ملائیشیا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے پبلشنگ ادارے حصہ لیتے ہیں ۔ پہلے دن سے عوامی داخلہ کے اوقات کار صبح 10 بجے سے لے کر رات 9بجے تک ہوں گے۔














