
لاہور(ویب ڈیسک،خبرایجنسی) حکومت نے خواتین پر تیزاب گردی کے واقعات کے تدارک کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا ہے،
پنجاب حکومت نے خواتین پر تیزاب گردی کے واقعات کیخلاف پنجاب ایسڈکنٹرول ایکٹ لانے کا فیصلہ کرلیا، پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ کا ڈرافٹ تیارکرلیا ہے۔
حکومت پنجاب نے خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات روکنے کیلئے نیا ایکٹ لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت حکومت نے پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ کا فائنل ڈرافٹ تیارکرلیا ہے۔ڈرافٹ کے مطابق ایسڈ کی فروخت، اسٹوریج اور ترسیل کیلئے لائسنس لینا ضروری ہوگا۔ ہر ضلعے کا ڈپٹی کمشنرلائسنس دینے کا مجاز ہوگا۔ ڈرافٹ میں مزید کہا گیا کہ 4 ماہ کے اندر ہر دوکاندار، سیلراور ڈیلر کو لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔
واضح رہے خواتین پر تیزاب گردی کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں، عدالتوں نے متعدد کیسز ان واقعات سے متعلق ہیں۔ پھر ہمارے معاشرے میں انصاف ملنا بھی بڑا مسئلہ ہے، جس کے باعث ان واقعات کو مزید حوصلہ مل رہا ہے۔حکومت کی جانب سے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانا بڑا اہم فیصلہ ہے۔




































